ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف انڈیکس میں پاکستان 97 ویں نمبر پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف انڈیکس میں پاکستان 97 ویں نمبر پر پہنچ گیا
ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف انڈیکس میں پاکستان 97 ویں نمبر پر پہنچ گیا

اسلام آباد: ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف (ڈی کیو ایل) انڈیکس 2021 کے مطابق پاکستان 14 ویں مقام سے نکل کر 97 ویں پوزیشن پر ہے۔

ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف (ڈی کیو ایل) انڈیکس 2021 کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ای گورنمنٹ میں 85 ویں ، انٹرنیٹ کی سستی فراہمی پر 66ویں اور ڈیجیٹل معیار میں 97ویں نمبر پر ہے، پیش کی گئی رپورٹ دنیا کے 110 ممالک کے درمیان جمع کردہ ڈیٹا سے لی گئی ہے۔

دریں اثنا ، حکومت پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل دنیا میں انقلاب لانے کے لیے مختلف اقدامات شروع کیے گئے ہیں لیکن اب بھی بہت سے ممالک سے پیچھے ہے۔ سروے ڈی کیو ایل سائبر سیکیورٹی فرم ’سرف شارک‘ نے کیا ہے، جو کہ پانچ اہم ڈیجیٹل ستونوں انٹرنیٹ کی سستی فراہمی ، انٹرنیٹ کا معیار ، الیکٹرانک انفراسٹرکچر ، الیکٹرانک سیکیورٹی اور الیکٹرانک فلاح و بہبود پر مبنی ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہزاروں کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای 1 کیبل میں خلل، انٹرنیٹ سست

لبنان میں قحط کی صورتحال، لوگ فیس بک پراعضا بیچنے پر مجبور

مزید برآں ، پاکستان ای انفراسٹرکچر کے لحاظ سے 106 ویں ، ای سیکورٹی کے لحاظ سے 98 ویں اور ای گورننس کے لحاظ سے 85 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان نے 2020 کے مقابلے میں ڈیجیٹل کوالٹی آف لائف 2021 میں بہت زیادہ کمی کی ہے، جو کہ 83 ویں سے 97 ویں نمبر پر ہے۔ سروے کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی سستی فراہمی 14 فیصد کم ہوئی ہے اور فی الحال عالمی اوسط سے 50 فیصد کم ہے۔ یہاں تک کہ یہ ہندوستان اور ایران سے بھی پیچھے ہے۔

دوسری طرف پاکستان کا انٹرنیٹ معیار اب بھی دنیا بھر میں اوسط سے کم ہے۔ ریٹنگ کے مطابق پاکستان کی موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار اوسط درجے سے قدرے بہتر ہے ، جو بالترتیب 41 ویں اور 43 ویں نمبر پر ہے۔

Related Posts