پاکستان رینجرز (سندھ) نے میڈیکل پروفیشنلز کے لیے طبی مراکز میں مختلف آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ ملازمتیں سندھ بھر میں رینجرز کے زیر انتظام طبی مراکز میں دستیاب ہیں۔ مرد اور خواتین دونوں امیدوار درخواست دے سکتے ہیں جبکہ ہر عہدے کے لیے مخصوص تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد مقرر کی گئی ہے۔
دستیاب آسامیوں کی تفصیل
رینجرز میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں درج ذیل آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں
آرتھوپیڈک سرجن (BPS-18) 1 نشست
ریڈیالوجسٹ (BPS-18) 1 نشست
میڈیکل اسپیشلسٹ (BPS-18) 1 نشست
سینئر میڈیکل آفیسر (BPS-18) 1 نشست
ڈینٹل سرجن (BPS-17) 1 نشست
جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز (BPS-17) 4 نشستیں
اہلیت کے معیار
ان آسامیوں کے لیے امیدواروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی ،تعلیمی قابلیت امیدوار کے پاس ایم بی بی ایس اور ایف سی پی ایس یا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور شدہ مساوی ڈگری ہونی چاہیے۔تجربہ متعلقہ شعبے میں پوسٹ گریجویشن تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
عمر کی حد
عام شہریوں کے لیے BPS18 کی آسامیوں پر درخواست دینے کی زیادہ سے زیادہ عمر 45 سال جبکہ BPS17 کے لیے 35 سال مقرر کی گئی ہے۔ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 55 سال ہے۔
تنخواہ اور مراعات
یہ عہدے سرکاری پے اسکیل کے مطابق پرکشش تنخواہ پر مشتمل ہیں، تاہم، اس میں اضافی الاؤنسز شامل نہیں ہوں گے۔ دیگر شرائط درج ذیل ہیں
ملازمین کو پنشن یا گریجویٹی فراہم نہیں کی جائے گی۔
تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوگی اور وفاقی حکومت کے ملازم قوانین کے مطابق ہوگی۔تعیناتی سندھ کے کسی بھی علاقے میں کی جا سکتی ہے۔نجی پریکٹس کے لیے مجاز اتھارٹی کی اجازت ضروری ہوگی۔دورانِ ملازمت پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
درخواست دینے کا طریقہ
دلچسپی رکھنے والے امیدوار سادہ کاغذ پر اپنی درخواست جمع کرائیں، جس کے ساتھ تفصیلی سی وی، قومی شناختی کارڈ (CNIC) اور ڈومیسائل کی کاپی منسلک ہونی چاہیے۔ درخواستیں درج ذیل پتے پر بھیجی جائیں ۔
ڈائریکٹر جنرل، پاکستان رینجرز (سندھ)، مسلم جناح کورٹ بلڈنگ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، کراچی۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ اشتہار کی اشاعت کے 15 دن کے اندر ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار
ابتدائی طور پر منتخب ہونے والے امیدواروں کو تحریری امتحان اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ کراچی میں واقع سول سرجن آفس میں ہوگا۔امتحان یا انٹرویو میں شرکت کے لیے کسی امیدوار کو سفری یا دیگر الاؤنس فراہم نہیں کیا جائے گا۔
نااہلی کے عوامل
درج ذیل امیدوار درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے ،وہ امیدوار جو کسی بھی سرکاری ادارے سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے باعث برطرف یا برخاست کیے گئے ہوں۔وہ افراد جنہیں اخلاقی بدعنوانی یا کسی مجرمانہ فعل میں سزا ہو چکی ہو۔
یہ ایک سنہری موقع ہے کہ اہل طبی ماہرین پاکستان رینجرز (سندھ) کے ساتھ منسلک ہو کر عوامی صحت کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور قومی سطح پر ایک باوقار کردار ادا کریں۔