کراچی: شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی رینجرز موبائل سے ٹکرا گئی، 1 اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی رینجرز موبائل سے ٹکرا گئی، 1 اہلکار شہید
کراچی: شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی رینجرز موبائل سے ٹکرا گئی، 1 اہلکار شہید

کراچی: شرافی گوٹھ میں ایک تیزرفتارگاڑی اور پاکستان رینجرز سندھ کی موبائل کے مابین تصادم کے نتیجے میں رینجرز کا 1 اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شرافی گوٹھ پل پر پیش آیا جہاں رینجرز اور کار کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز کے اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

تیز رفتار گاڑی نے رینجرز موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 1 رینجرز اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگیا۔ واقعے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد بھی زخمی ہوگئے۔

شہید رینجرز اہلکار اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 1 رینجرز اہلکار علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ شہید اہلکار کا نام حوالدار محمد طفیل بتایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں قومی شاہراہ پر 2 ٹرالرز کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا تھا۔

شہرِ قائد میں دیہہ کاٹھور اور بحریہ ٹاؤن کے درمیان قومی شاہراہ پر 2 ٹرالرز آپس میں ٹکرا گئے، حادثہ 30 جنوری کے روز تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیورنگ کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے قریب 2 ٹرالرز کا تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

Related Posts