پاکستان ریلوے نے عوام کیلئے لگژری سیلونز کھول دیے، بکنگ اور کرایوں کی تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Railways opens luxury salons for public booking: Here are fares details
ONLINE

پاکستان ریلوے نے اعلیٰ حکام کیلئے مخصوص لگژری سیلون کوچز اب عوام کے لیے بکنگ کے لیے کھول دیے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کوچز کے کرایوں کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے جن میں وزیرِاعظم کا مخصوص سیلون بھی شامل ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق وزیرِاعظم سیلون کا کرایہ کراچی سے لاہور کے لیے 6 لاکھ روپے جبکہ اسلام آباد سے لاہور کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح دیگر لگژری سیلونز کے لیے کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ روپے اور اسلام آباد سے لاہور کا کرایہ 1 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ کرایے مکمل بکنگ اور خصوصی سہولیات کے ساتھ سفر کے لیے ہیں۔ ان کوچز میں جدید سہولیات، مکمل پرائیویسی اور آرام دہ سفر کی ضمانت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ لگژری سیلونز صرف اعلیٰ حکومتی شخصیات کے لیے مخصوص تھے تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہیں عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ عام مسافروں کو پریمیم سطح کی سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں اور ریلوے کے دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

ریلوے حکام کے مطابق پانچ لگژری سیلونز جو پہلے صرف وزیراعظم، وفاقی وزراء، اور ریلوے کے اعلیٰ افسران مثلاً چیئرمین، سی ای او، اور آئی جی کے استعمال میں تھے، اب اہم بین الصوبائی روٹس جیسے کراچی تا لاہور، لاہور تاکراچی، اسلام آبادسے لاہور، اور لاہورسے اسلام آباد کے لیے بکنگ پر دستیاب ہوں گے۔

Related Posts