پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات! ریلوے کے کرایوں میں کتنا اضافہ؟

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Pakistan Railways increases fares following petroleum prices hike
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر مسافر، ایکسپریس اور میل ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 4 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا،یہ اضافہ ایڈوانس بکنگ پر بھی لاگو ہوگا، یہ پندرہ دنوں کے اندر کرایوں میں دوسرا اضافہ ہے۔

اس سے قبل 18 جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث محکمہ ریلوے کو ماہانہ تقریباً 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا تھا جس کی تلافی کے لیے کرایوں میں یہ اضافہ ضروری ہو گیا تھا۔

ریلوے انتظامیہ نے ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ نئے کرایوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اس فیصلے سے ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں پر مالی بوجھ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے سے اشیائے خوردونوش سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی دباؤ پڑے گا۔

حکومت کے اس اقدام پر عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے براہِ راست اثرات روزمرہ زندگی پر مرتب ہوں گے۔

Related Posts