پاکستان ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست کے بعد نیدرلینڈز سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی خوش ہوئے۔
ایڈیلیڈ میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد شان مسعود نے شاہین شاہ اور محمد حارث کے ساتھ آن کیمرا بات چیت کی۔
محمد حارث کا گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوشی ملی۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک اننگز ہوٹل میں دیکھی تو دوسری گراؤنڈ میں دیکھی، اس دوران ہم پریکٹس کم اور میچ سے زیادہ لطف اندوز ہورہے تھے۔
مزید پڑھیں:ٹیم کو ضرورت تھی، انجری کے باوجود ٹیم میں شامل ہوا، شاہین آفریدی
محمد حارث کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ سے جو اعتماد ملا تھا کوشش تھی کہ اس ہی اعتماد سے بیٹنگ کروں، اپنے شاٹ کھل کر کھیلے اور اسکور کو آگے بڑھایا اور جیت میں اپنا حصہ ڈالا، انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم سیمی فائنل جیتنے کے لئے پر عزم ہے۔