اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے 22 جولائی سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا، ڈیلرز مارجن میں اضافہ نہ کرنے اور بڑھتی سمگلنگ کے باعث پمپس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین پی ڈی اے عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے فی لیٹر مارجن یا منافع 5 فیصد کرنے کا کہہ چکے ہیں، اس وقت حکومت ہمیں 6 روپے اور2.4 فیصد فی لیٹر مارجن دے رہی ہے۔
آسٹریلوی بینک نے کرپٹو کرنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
پی ڈی اے کے مطابق ایرانی اور اسمگل شدہ پیٹرول سے سیل 30 فیصد گرگئی، تحفظات سے پیٹرولیم وزیر کو آگاہ کیا تھا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔
پی ڈی اے نے مزید کہا کہ تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔