کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راشد ربانی انتقال کرگئے،یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی دوسری بار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے، جس کے بعد وہ شدید علیل تھے۔
کورونا وائرس میں دوسری بار مبتلا ہونے کی وجہ سے راشد ربانی شدید علیل ہو گئے تھے۔ مرحوم کلفٹن کے ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے۔ راشد ربانی کو سانس لینے میں دشواری کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا اور پھیپھڑے متاثر ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں راشد ربانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر معاون خصوصی راشد ربانی نے خود کو 20 دن کے لیے قرنطینہ کر لیا تھا جس کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے تھے۔