کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے، سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
پیپلز پارٹی کے پارٹی ذرائع کے مطابق سینیٹر سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بیٹے ذکریا میندھرو کو ٹیلیفون کیا اور والد کے انتقال پر تعزیت کی،مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اقوامِ متحدہ بھارت کے نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لے، وزیرِ خارجہ