اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ۔ اپنے بیان میں رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمن نے کہاکہ وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام پر 10 سے 12 ارب کا بوجھ ڈال رہی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہاکہ عوام تباہی سرکار کو بجلی کے بلوں میں اضافی رقم دینے کے لئے تیار نہیں، مہنگائی سرکار مہنگی بجلی پیدا کر کے عوام سے پیسے وصول کر رہی۔
انہوں نے کہاکہ ایک طرح حکومت کے الیکٹرک کو بجلی مہنگی کرنے پر جرمانہ عائد کرتی ہے، دوسری طرف خود بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر رہی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پانی کی موجودگی میں فرنس آئل سے کیوں بجلی پیدا کی جا رہی؟ اس حکومت میں معیشت گر رہی جبکہ مہنگائی بڑھ رہی۔
شیری رحمان نے کہاکہ قوم مہنگائی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتی، حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو نا دے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔