جنیوا: دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر پاکستان نے عالمی سطح پر امن کیلئے جانیں قربان کرنے والے عالمی ادارے کے امن مشنز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن منانے کا مقصد امن کیلئے خدمات پیش کرنے والے فوجی جوانوں اور خواتین کے جوش و جذبے کو سراہنا ہے۔پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوامِ متحدہ کی رکنیت حاصل کی۔
ڈاکٹر عافیہ کیس کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع
رکنیت کا مقصد عالمی برادری سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانا اور عالمی مسائل کے حل کیلئے دیگر اقوام سے دو طرفہ معاونت تھا۔ پاکستان نے امن مشنز کیلئے 1960ء میں پہلی بار اپنی خدمات پیش کیں۔دیگر درجنوں ممالک کے فوجی جوان بھی امن مشنز میں شریک ہوئے۔
پاکستان کا پہلا دستہ کانگو میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں 60ء کی دہائی کے آغاز میں تعینات ہوا۔ گزشتہ 60 برسوں سے پاک فوج کی امن مشن میں خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ عالمی رہنماؤں اور اقوامِ متحدہ نے پاکستان کی امن فوج کی کارکردگی کا بارہا اعتراف کرتے ہوئے خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے امن مشنز کا حصہ رہا ہے۔ رواں برس ہم عالمی امن مشنز کیلئے خدمات جاری رکھنے کے اپنے عزم کی تجدیدِ نو کرتے ہیں۔
Pakistan has a longstanding & abiding commitment to @UNPeacekeeping spanning over 6 decades.
This #PKDay we reaffirm our resolve to continue playing our part in supporting int’l peacekeeping efforts.
We also salute peacekeepers in ???????? & around the world for their service ????????. pic.twitter.com/XmnAaycfgz
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 29, 2022