ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ڈان)

اسلام آباد: پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے جبکہ آج سے ٹھیک 84سال قبل 23مارچ 1940ء کومنظور ہونے والی قراردادِ پاکستان نے مسلمانانِ برصغیر کو جدوجہدِ آزادی کیلئے نئی سمت عطا کی۔

قراردادِ پاکستان میں مسلمانانِ ہند نے انگریز سامراج سے آزادی کے بعد ہندوؤں کے ساتھ مل کر بھارت میں شامل ہونے کی بجائے ایک آزاد وطن کے قیام کا مطالبہ کیا اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا جس کے بعد 1940ء سے لے کر 1947ء تک مسلسل 7سال تک کی جدوجہد میں تشدد یا جنگ کا عنصر شامل کیے بغیر پر امن جدوجہد سے آزادی کے حصول کی راہ ہموار ہوئی۔

ملک بھر میں آج یومِ پاکستان کے موقعے پر نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور قومی یکجہتی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ دن کا آغاز کیا گیا، شہداء کے درجات کی بلندی اور وطن کا نام روشن کرنے والوں کیلئے نیک تمناؤں  کے اظہار کے ساتھ مختلف شہروں میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اہم سرکاری عمارات پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ جاری ہے جس میں بری، بحری اور فضائی افواج اوردیگر سکیورٹی فورسز کے دستوں نے مارچ کیا۔  دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے کیاگیا۔  اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب میں سعودی وزیر دفاع سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے الگ الگ پیغامات جاری کیے جن میں قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جن کی عزم و ہمت اور لگن سے قراردادِ پاکستان سے شروع ہونے والی جدوجہد آزادئ پاکستان پر منتج ہوئی۔

Related Posts