پاکستان میں کورونا وائرس کے 782 نئے کیسز رپورٹ، 1 روز میں 17 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 782 نئے کیسز رپورٹ، 1 روز میں 17 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 782 نئے کیسز رپورٹ، 1 روز میں 17 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 782 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 1 روز میں مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر  2 لاکھ 82ہزار 645 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 52 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک20 لاکھ79ہزار 333ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20 ہزار 461ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  826 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ22ہزار759، پنجاب میں 94ہزار 40، خیبرپختونخوا میں 34ہزار432، بلوچستان میں 11ہزار 821، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 124، گلگت بلتستان میں2 ہزار 287جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 182کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 250افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 164افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار219،آزاد کشمیر میں 57، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں170 جبکہ بلوچستان میں 137افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں  کورونا وائرس کے مزید 357کیسزکا اضافہ

Related Posts