ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز رپورٹ، 1 مریض انتقال کر گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این آئی ایچ کی 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق
این آئی ایچ کی 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 1 روز کے دوران کورونا  کے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 1 مریض انتقال کر گیا۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار187 ٹیسٹ ہوئے جن میں  0 اعشاریہ 63 فیصد کا نتیجہ مثبت نکلا۔ وائرس میں مبتلا 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں کانگو کی مریضہ کا انتقال

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 254 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 5 کے نتائج مثبت آئے اور شرح 1.97 فی صد رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 217ٹیسٹ ہوئے ، جن میں سے 5 افراد کے نتائج مثبت آئے ہوئے اور  شرح 2.30فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 1 مریض انتقال کر گیا۔ گزشتہ ماہ بھی کورونا سے متاثرہ 2 مریض کراچی میں ہی انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا وباء کے 11نئے کیس رپورٹ ہوئے، 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔

منگل کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے11 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا۔

Related Posts