نارووال:مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی ضرورت ہے جو لوگ اس ملک سے درد رکھتے ہیں انکا فرض کے نئے آزاد منصفانہ الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
حکومت میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی صلاحیت نہیں جسکی وجہ سے پاکستان میں کورونا وبا پوری شدت سے عوام کو متاثر کر رہی ہے لیکن ہماری حکومت نے عوام کے لیے کورونا ویکسین نہیں خریدی۔
نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں مہنگانئی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، آٹا چینی بجلی اور دیگر اشیاء ضروریات مہنگی ہو چکی ہیں۔
دنیا بھر کے ممالک نے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے بکنگ کرا رکھی ہے لیکن ہماری حکومت اب کورونا ویکسین خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اب کورونا پاکستان میں بے قابو ہو چکا ہے۔ عوام کو بچانے ک لیے ویکسین خریدی جائے۔
احسن اقبال نے کہا کہ او آئی سی تو دور کی بات حکومت وزراء خارجہ کا اجلاس بھی نہیں بلا سکی۔ حکومت کا ایک ایک دن عوام پر بھاری ہے۔ ملکی بحران کا واحد حل ملک میں شفاف انتخابات ہیں۔پاکستان کو بچانے کے لیے عمران خان کو جانا ہو گا۔
احسن اقبال نے کہا کہپی ٹی آئی اراکین اسمبلی جو اس ملک اور عوام کا درد رکھتے ہیں اپیل کروں گا اب وقت آ گیا ہے کہ عمران نیازی کی نالائقی کا بوجھ اٹھا کر پاکستان کو مزید نقصان پہنچانا ہے اس لئے وہ بھی پاکستان کی بہتری کیلئے آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں جو بھی قومی اتفاق رائے پیدا ہو گا اس کے اوپر اپوزیشن قانون سازی کیلئے تیار ہو گی اس حکومت کے کسی بھی کام اقدام کو ہم بداعتمادی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حکومت جب ہر جگہ پہ در پہ ہاری تو ایک دم انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ یاد آ گئی ہے۔
یہ الیکٹرانک ووٹنگ نہیں الیکٹرانک دھاندلی کا منصوبہ ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے کیا سازش کارفرما ہے یہ ایک نیا آر ٹی ایس دھاندلی منصوبہ تیار کر رہی ہیں جس سے نتائج بدلے جائیں گئے۔
اسی طرح الیکٹرانک ووٹنگ کا بھی ایک نیا ڈرامہ کھڑا کیا تاکہ اگلے الیکشن میں لیب ٹاپ کے ذریعے کے دھاندلی ہو کہیں دور جانے کی ضرورت نہ ہو سلکٹنگ مشین آپ کے ہاتھ میں ہو جس سے آپ دھاندلی کر سکیں پوری دنیا محفوظ ترین پیپر بلیٹنگ کا طریقہ بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
ہم کسی ایسے منصوبے کا کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس میں ٹیکنالوجی کا نام لیکر دھاندلی کا نیا منصوبہ بنایا جائے نئے انتخابات کے لئے جن اصطلاحات کی ضرورت ہے حکومت سے اپیل کروں گا کہ اگر سنجیدہ ہیں تو اپنا پیکج الیکشن کمیشن کو بھیجیں الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے تاکہ آئندہ انتخابات کی اصلاحات کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا ہو۔