ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے 15 ووٹوں کی ضرورت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے 15 ووٹوں کی ضرورت
ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے 15 ووٹوں کی ضرورت

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا 5 روزہ اجلاس جاری ہے جس میں آج دوسرے روز کی کارروائی ہوگی، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا بے حد اہم ہے جس کے لیے 15 ووٹوں کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے نمائندہ وفد کی سربراہی کر رہے ہیں جبکہ آج پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستان کے نمائندہ وفد میں وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ ساتھ دیگر اہم حکام شامل ہیں جبکہ پاکستان نے 15 ووٹوں کے حصول کے لیے سفارتکاری کا عمل تیز کردیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں ہمسایہ ملک بھارت نے بھارتی میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی پاکستان کا نام بلیک لسٹ کروانے کی بے حد کوشش کی، تاہم اسے ناکامی ہوئی۔

سفارتی محاذ پر پاکستانی قیادت کی کاوشوں کی بدولت ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں، تاہم ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ  پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے۔

چین میں ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی معاملات سے متعلق 22 روز قبل اجلاس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اکتوبر کے بعد ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان

Related Posts