پاکستان کو سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلیے 359 رنز درکار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلیے 359 رنز درکار
پاکستان کو سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلیے 359 رنز درکار

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے ہیں، گرین کیپ کو جیت کے لیے مزید 359 رنز درکار ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کرلی ہے، یہ اُن کے کیریئر کی 23 ویں ففٹی ہے، بابر اعظم 55 اور محد رضوان 28 پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے آغاز میں ہی پاکستان کی دوسری وکٹ گرگئی، امام الحق 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یاد رہے کہ تیسرے دن کی طرح چوتھے دن کا کھیل بھی کم روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے روک دیا گیا تھا۔

پاکستان نے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کے اختتام تک 1 کھلاڑی کے نقصان پر 89 رنز بنائے تھے۔

گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر امام الحق 46 اور کپتان بابر اعظم 26 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ عبداللہ شفیق 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

Related Posts