یورپ میں تیار پاک بحریہ کا نیا جنگی جہاز کراچی پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

پاک بحریہ کا نیا جنگی بحری جہازپی این ایس یمامہ یورپ میں تیار ہوکر کراچی پہنچ گیا، جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈرپاکستان فلِیٹ ریئرایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔

کرم :فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق آف شورپٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا۔ پی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جہازملٹی رول ہیلی کاپٹرکے ساتھ طویل عرصے تک سمندر میں آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس یمامہ کی شمولیت سے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان جدید ترین کثیرجہتی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحر ہند میں جاری پاک بحریہ کے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو تقویت ملے گی۔ پاک بحریہ ملکی بحری حدود اوروسائل کے تحفظ کی ضامن ہے۔

Related Posts