پاک نیوی کے شوٹر نے پیرس اولمپک 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نیوی کے ایم سی پی او غلام مصطفیٰ بشیر نے قاہرہ، مصر میں منعقد پہلی انٹرنیشنل اسپورٹس شوٹنگ فیڈریشن (ISSF) رائفل/پستول شوٹنگ چیمپئین شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ چیمپئین شپ 2024 پیرس سمر اولمپکس کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ کے طور پر منعقد کی گئی۔

پاکستان بحریہ کی جانب سے غلام مصطفیٰ بشیر اور رسام گل نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں حصہ لیا اور چیمپئین شپ میں قومی پرچم کی نمائندگی کی۔ چیمپئین شپ کے دوران دونوں شوٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورغلام مصطفیٰ بشیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کانسی کا تمغہ حاصل کرکے غلام مصطفیٰ بشیرنے نہ صرف پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

چیمپئین شپ میں 37 ممالک سے کْل 77 شوٹرز نے حصہ لیا۔ وطن واپسی پر کراچی ایر پورٹ پر دونوں شوٹرز کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

پاکستان نیوی شوٹر کی یہ شاندار کامیابی پاکستان میں شوٹنگ کو بطور کھیل فروغ دینے کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے بطورصدر نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان قومی شوٹرز کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں قوم کا نام مزید روشن کریں گے۔

Related Posts