پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیزکردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیزکردی
پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیزکردی

کراچی:پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کی مناسبت سے ڈاکومینٹری ریلیزکردی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں بحری شعبے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس ڈاکومینٹری میں ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں سمندری تحفظ اور سمندری ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیرپا حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے۔ ڈاکومینٹری میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت اور اس سے منسلک معاشی پہلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکہ سمندر کی اہمیت اور تحفظ پر توجہ مبذول کرانے کیلئے ہر سال پوری دنیا میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع مستحکم کرہ ارض کیلئے مستحکم جہاز رانی ہے، بین الاقوامی معیشت کا زیادہ تر انحصار جہاز رانی سے متعلقہ سرگرمیوں پر ہے۔سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری سے بھرپور استفادے کیلئے ملک میں بحری شعبے کی ترقی ناگزیر ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا ایک مثبت قدم ہے۔

نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہاکہ سمندری تحفظ کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی سمندری آلودگی ایک سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے تمام ساحلی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔امیر البحر نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری دفاع کے ساتھ ساتھ ملک میں میری ٹائم کے شعبے سے متعلق آگاہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے مزید کہا کہ بندرگاہوں کی صفائی، سمندر میں تیل کے رساو کی روک تھام اور ساحلی علاقوں میں مینگرووز کی شجرکاری سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے اہم اقدامات ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاکہ پاک بحریہ سمندری شعبے کی ترقی بالخصوص جہاز رانی کی صنعت کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Related Posts