پاک بحریہ اور برطانوی نیوی کی مشترکہ مشقیں بحیرہ عرب میں شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ اور برطانوی نیوی کی مشترکہ مشقیں بحیرہ عرب میں شروع
پاک بحریہ اور برطانوی نیوی کی مشترکہ مشقیں بحیرہ عرب میں شروع

کراچی: پاک بحریہ اور رائل نیوی برطانیہ نے مشترکہ بحری مشق وائٹ اسٹار 2020 کا شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں پیسیج ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، پی این ایس دہشت،بحریہ کے فکسڈ اور روٹری ایئر کرافٹ اور پاک فضائیہ کے جے ایف 17 فائٹر جیٹ نے رائل نیوی کے بحری جہاز ARGYLL HMS کے ساتھ حصہ لیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بھی خلیج عدن میں اپنی میری ٹائم خدمات کی انجام دہی کے دوران رائل نیوی کے جہاز ARGYLL HMS کے ساتھ مل کر پیسیج ایکسرسائز کی۔

پاک بحریہ اور رائل نیوی برطانیہ کے مابین دونوں بحری مشقوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد دونوں افواج کے تجربات کے تبادلے سے باہمی تعاون کا فروغ اور تعلقات کو مزید بہتر بنانا تھا۔

دونوں مشقوں کے دوران وسیع بحری آپریشنز منعقد کئے گئے جس میں باہمی تربیت اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کے لئے اینٹی سرفس اور اینٹی ائیر وار فیئر اور دیگر مواصلاتی آپریشنز شامل ہیں۔

دوطرفہ مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاک بحریہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی توسیع کرتی ہیں۔ ان مشقوں کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

Related Posts