کورونا ایس او پیز میں نرمی، ملک بھر میں سینما گھر 30 جون سے کھولے جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز میں نرمی، ملک بھر میں سینما گھر 30 جون سے کھولے جانے کا امکان

اسلام آباد: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ ایس او پیز میں نرمی کردی گئی ہے، ملک بھر میں سینما گھر 30 جون سے کھولے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا۔ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے پیشِ نظر  سینما گھر 30 جون سے کھولے جاسکتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت قومی ڈیجیٹل کیبل پالیسی متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ملک بھر میں سینما گھر 30 جون سے کھولے جانے کا امکان ہے۔

گفتگو کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے کیبل چینلز کو اینالوگ سے ڈیجیٹل کے دور میں داخل کر رہے ہیں جس سے ریٹنگز میں شفافیت پیدا ہوگی۔ سائنس و ٹیکنالوجی اور تاریخی چینلز ملا کر کل چینلز 900سے 950ہوجائیں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز مواد خرید سکیں گے اور نوجوان نسل نیا مواد تیار کرکے انہیں فروخت کرسکے گی جس سے مواد کی نئی صنعت جنم لے گی۔ سینما گھروں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ این سی او سی کی طرف سے سامنے آئے گا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری برقرار رکھنے اور سینما اور مزارات دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود اور معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں 3 ماہ قبل بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: این سی اوسی کا پابندیوں پراتفاق، پارکس ، سینما، مزارات دوبارہ بند کرنیکا فیصلہ

قبل ازیں سیکڑوں سینما ملازمین اور ان کے ہزاروں اہل خانہ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سے  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اور ہمارے اہل خانہ کو بھوک سے بلبلانے سے بچانے کے لیے فوری طور پر سینما ہالز کھولے جائیں اورایس او پیزکے تحت 2 شوز چلانے کی اجازت دی جائے ۔

 کراچی کے سینما گھروں کے ملازمین کی نمائندہ میٹنگ گزشتہ برس 20 دسمبر کو مقامی بند سینما کے باہر فرش پر ہوئی۔ میٹنگ میں شرکاء رو پڑے اور گڑ گڑا تے ہوئے کہا کہ ہم کہاں جائیں؟ ہم غریب سینما ملازمین کی کوئی سننے والا نہیں۔

مزید پڑھیں: سینما ملازمین کے گھروں میں فاقے، دو شوز چلانے کی اجازت مانگ لی

Related Posts