پاکستان میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی چھٹی سالگرہ پر فتح کا جشن

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan marks sixth anniversary of Operation Swift Retort, celebrates victory

راولپنڈی: آج پاکستان بھر میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی چھٹی سالگرہ منائی جا رہی ہے جب پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا تھا۔

پاکستانی قوم آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر مادرِ وطن کے دفاع میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ہیروز اور تمام متعلقہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے جنہوں نے دشمن کے طیارے مار گرائے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

چھ سال قبل پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔ اس کی تصویر آج بھی پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے سبق کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

اس سے قبل بھارتی فضائیہ نے خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ کے قریب ایک فضائی حملہ کیا تھا جس میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں دہشت گردوں کا کیمپ موجود تھا اور حملے میں سیکڑوں دہشت گرد مارے گئے لیکن یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا۔

دوسری جانب پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ خود کو بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ابھی نندن بتاتے ہوئے اپنا سروس نمبر سمیت تعارف کروا رہا تھا۔ بھارت اس حقیقت سے انکار نہ کرسکا۔

بعد ازاں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور خیرسگالی کے تحت ابھی نندن کو رہا کر دیا۔

بھارت نے اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا لیکن اس جھوٹے حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جس کا اثر وہ آج تک نہیں بھلا سکی۔

Related Posts