پاکستان نے گزشتہ چند ماہ میں کافی مثبت پیشرفت دکھائی ہے، آئی ایم ایف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

international monetary fund
international monetary fund

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چند ماہ میں کافی مثبت پیشرفت دکھائی اور ملک میں معاشی سرگرمیاں مستحکم ہیں اور بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوئے ہیں اورملک میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔

اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں۔ مزید برآں آئی ایم ا یف اور پاکستان کے درمیان اگلی قسط کے لئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کرتا ہے، آئی ایم ایف سے بجلی، گیس کی قیمتوں اور گردشی قرضے کے معاملے پر سخت بحث ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات، منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق

حکام کے مطابق سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہورہا ہے تاہم آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات میں ٹیکس ریونیو بڑھانے پر بھی زور دیا۔

Related Posts