آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے، قومی ٹیم 117 رنز پر 6 وکٹس گنوا بیٹھی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میلبرن میں جاری 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستان کی آدھی ٹیم 10 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ 117رنز پر چھٹی وکٹ بھی گر گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلا کے خلاف ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی جب صائم ایوب 1 اور عبداللہ شفیق 12رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 5گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔دوسری وکٹ 24 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 26 گیندوں پر 12 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر جوش انگلس کو کیچ تھما بیٹھے۔

سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم یہ کوشش زیادہ دیر تک بار آور نہ ہوسکی اور 63 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم کو آسٹریلین اسپنر ایڈم زیمپا نے بولڈ کردیا۔ انہوں نے 44 گیندوں پر 37 اسکور بنائے۔

جب کامران غلام 70 کے مجموعی اسکور پر 6گیندوں پر 5رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو قومی ٹیم کی 4 وکٹس گر چکی تھیں۔ 101 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب سلمان آغا 29گیندوں پر 12 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 117 کے مجموعی اسکور پر گری جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان 71گیندوں پر 44رنز بنانے کے بعد جوش انگلس کو کیچ تھما بیٹھے، جس کے بعد بیٹنگ کریز پاکستانی بولرز شاہین آفریدی اور عرفان خان نے سنبھال لی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچی تھی، جہاں سے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے قومی کرکٹرز کے متعلق بیان دیا کہ پلیئرز پر مشکل وقت آتا ہے اور کچھ پلیئرز اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

Related Posts