اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 76 نئے کیسز سامنے آگئے، ملک بھر میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 76 افراد میں کوروناکے مثبت ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 1527028 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 30362 ہے۔
COVID-19 Statistics 16 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 25,363
Positive Cases: 76
Positivity %: 0.30%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 211— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 16, 2022
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 363 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 76 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ مثبت تناسب صفر اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ میں تقریباً 576469، پنجاب میں 505428، خیبرپختونخوا میں 219308، اسلام آباد میں 135130، بلوچستان میں 35480، آزاد کشمیر میں 43301 اور گلگت بلتستان میں 11720 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:امریکا نے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان کو فراہم کردیں