پاکستان میں کورونا وائرس کے 723 نئے کیسز، مزید7 اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN LOGS 723 NEW COVID CASES, 7 DEATHS

اسلام آباد:پاکستان میں موذی کورونا وائرس نے مزید 723 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 7 متاثرین زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 723 نئے کورونا کیسز اور سات اموات رپورٹ ہوئیں۔ کل 39ہزار540 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 723 یا 1اعشاریہ 83 فیصد مثبت نکلے۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے 639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 4 مزید شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

پاکستان بھر میں 36ہزار241 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.76 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 67 لاکھ 85ہزار 763 ہو گئی جبکہ کورونا کے 707 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک میں 581مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 68 ہزار 449ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 18 ہزار 49 ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کی روک تھام، پاکستان کے 10 کروڑ شہریوں نے ویکسین لگوا لی

سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 934، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 279، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 690، اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 736، بلوچستان میں 35ہزار 403، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 149 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 598 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار535 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 294، اسلام آباد میں 1ہزار19، آزاد کشمیر میں 790، بلوچستان میں 377 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts