دبئی: متحدہ ارب امارات میں جاری ایشیا کپ میں آج سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
دونوں ٹیمیں پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، دفاعی چیمپئن بھارت اور افغانستان ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی لینڈرز کے خلاف میچ کے لیے فاسٹ بولر محمد حسنین اور آل راؤنڈر شاداب خان کو آرام دینے کا امکان ہے۔ ان دونوں کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور لیگ اسپنر عثمان قادر کو منتخب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور افغانستان کے خلاف جیتے تھے۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور سری لنکا آج مد مقابل ہونگے