اسلام آباد: دُنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں متحدہ عرب امارات نے پہلی 10 میں سے 5 پوزیشنز پر قبضہ جما لیا جبکہ سعودی عرب اور بحرین جیسے ممالک پیچھے رہ گئے۔ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین الاقوامی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے نمبیو کا حوالہ دیتے ہوئے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جن میں متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ، ابو ظہبی اور قطری دارالحکومت دوحہ سرِ فہرست ہیں۔
پاکستان اور برطانیہ کے مابین مجرموں کی واپسی کا معاہدہ
فہرست میں الفجیرہ پہلے، ابوظہبی دوسرے، دوحہ تیسرے، اسپین کا شہر سین سباسٹین چوتھے، تائیوان کا شہر تائپے پانچویں، کینیڈا کا کوئبک سٹی چھٹے، یو اے ای کے عجمان، شارجہ اور دبئی بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں جبکہ سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورک دسویں نمبر پر موجود ہے۔
جنوبی ایشیاء کا کوئی بھی شہر فہرست کی ابتدائی پوزیشنز پر قبضہ جمانے میں کامیاب نہ ہوسکا جبکہ فہرست میں سعودی عرب کا مقدس شہر مکہ بارہویں، بحرین کا شہر ماناما تیرہویں، عمان کا شہر مسقط 22ویں جبکہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو 39ویں نمبر پر موجود ہے۔
Safety Index by City 2022
1.????????Al Fujayrah
2.????????Abu Dhabi
3.????????Doha
4.????????San Sebastian
5.????????Taipei
6.????????Quebec City
7.????????Ajman
8.????????Sharjah
9.????????Dubai
10.????????Zurich12.????????Mecca
19.????????Manama
22.????????Muscat
39.????????Tokyo
50.????????Seoul
84.????????Islamabad
109.????????Beijing
111.????????Ahmadabad
125.????????Sydney(Numbeo)
— World Index (@theworldindex) August 18, 2022