سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں قومی کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ، پاکستان 423رنز آگے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں قومی کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ، پاکستان 423رنز آگے
سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں قومی کھلاڑیوں کی شاندار بیٹنگ، پاکستان 423رنز آگے

سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نے 500 رنز سے زائد اسکور کر لیے جس کے بعد قومی ٹیم کو 423 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 198 گیندیں کھیل کر 135 رنز کی جاندار اننگز کھیلی جبکہ اسی دوران اوپنر عابد علی نے 281 بالز پر شاندار 174 رنز مکمل کیے جس کے باعث 278 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 278 کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مسعود 69ویں اور کی تیسری گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے، بعد ازاں پاکستان کی دوسری وکٹ 355 جبکہ تیسری 503 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 

دوسری اننگز کے کھیل کے دوران کپتان اظہر علی نے 157 گیندیں کھیل کر 118 رنز اسکور کیے جبکہ بابر اعظم 103 گیندوں پر 69 رنز بنانے کے بعد وکٹ پر موجود ہیں۔ 

 

اسکور کارڈ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا کھیل 124ویں اوور میں داخل ہوچکا ہے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 503 رنز کا اسکور کیا ہے۔

مہمان سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 271 رنز اسکور کرکے پویلین لوٹ گئی تھی، جبکہ پاکستانی ٹیم گزشتہ اننگز میں صرف 191 رنز اسکور کر سکی تھی، اس طرح مجموعی طور پر پاکستان کو سری لنکا پر 423 رنز کی برتری حاصل ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی انٹرنیشنل کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

عابد علی گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر نویں کرکٹر ہیں۔واضح رہے کہ عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

مزید پڑھیں: ابد علی کی دوسری سنچری، میانداد کی یاد تازہ ہوگئی، رمیز راجہ

Related Posts