لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان میں سائبر سیکیورٹی استحکام کیلئے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ امور کی مینجمنٹ سے متعلق مرکزی پلیٹ فارم ہے، این ٹی سوک کا قیام الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا، این ٹی سوک ٹیلی کام ڈیٹا وانفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کرے گا۔
این ٹی سوک سائبر سیکیورٹی پالیسی کے اجراءکے بعد پہلا سیکٹرل سیکیورٹی آپریشن سینٹر ہے،این ٹی سوک سائبر سیکیورٹی کی درجہ بندی میں بہتری لانے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں،این ٹی سوک کا انضمام ٹیلی کام آپریٹرز کے ایس او سی اور قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ساتھ ہوگا، 6ٹیلی کام آپریٹرز کو این ٹی سوک کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔