لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈر 19 ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹیموں میں بہاولپور،گوجرانوالا،گوادر، حیدر آباد، مردان اور راولپنڈی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے مینٹورز کا بھی اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ کے عمران طاہر بہاولپور، شعیب ملک گوجرانوالا،سر ویون رچرڈز گوادر اور ڈیرن سیمی حیدر آباد کے مینٹور مقرر کئے گئے ہیں۔
پی سی بی ہال آف فیم میں شامل جاوید میانداد تمام ٹیموں کی معاونت کریں گے۔اس کے علاوہ شاہد آفریدی مردان اور کولن منرو راولپنڈی کے مینٹور ہوں گے۔
مزید پڑھیں:بھارتی سوشل میڈیا پر ہاردک پانڈیا کی محمد رضوان کو گلے لگانے کی تصویر وائرل