رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں اے سی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں اے سی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں اے سی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں اے سی (ائیر کنڈیشنرز) کی طلب اور مینوفیکچرنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات نے جولائی سے فروری 2022 تک اے سی کی مینوفیکچرنگ میں سالانہ 35 اعشاریہ 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جو ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حنا ربانی کھر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے پر امید

تاہم رواں برس فروری کے دوران ائیر کنڈیشنرز کی پیداوار میں 12 فیصد تک کمی ہوئی جس کی وجہ بڑھتی ہوئی سردی تھی۔ جولائی سے لے کر فروری تک ملک بھر  میں 5 لاکھ 39 ہزار 843 ائیر کنڈیشنر یونٹس کی مینوفیکچرہوئے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں یعنی جولائی 2020 سے فروری 2021 تک 4 لاکھ 51 ہزار 752 ائیر کنڈیشنر یونٹ تیار کیے گئے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ فریج اور اے سی سمیت ٹھنڈک پیدا کرنے والے الیکٹرانک آلات میں کلوروفلورو کاربنز کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ گیسز دنیا بھر میں گرین ہاؤس افیکٹ کو فروغ دینے کیلئے بدنام ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کلوروفلوروکابنز کے باعث دنیا بھر میں اتنی ٹھنڈک پیدا نہیں ہوتی جتنا کہ ماحول گرم ہوجاتا ہے اور یہ گرمی ہر گزرتے سال کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے گلیشئرز پگھل رہے ہیں۔ 

 

Related Posts