کورونا وائرس کی آفت میں ہماری حمایت کرنے والا پہلا ملک پاکستان ہے۔چین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی آفت میں ہماری حمایت کرنے والا پہلا ملک پاکستان ہے۔چین
کورونا وائرس کی آفت میں ہماری حمایت کرنے والا پہلا ملک پاکستان ہے۔چین

بیجنگ: ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس کی آفت میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد ہماری حمایت کرنے والا پہلا ملک پاکستان ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نےکورونا وائرس کے خلاف ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستانی سینیٹ میں اظہارِ یکجہتی کے لیے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی۔

وزارتِ خارجہ بیان کے مطابق مذکورہ قرارداد کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی کاوشوں کے اعتراف کیلئے الگ نوعیت کا اقدام ہے جبکہ چین میں موجود پاکستانی طلباء کا ہر طرح خیال رکھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان پہلے ممالک میں شامل تھا جنہوں نے چین کے لیے آواز اٹھائی۔ ہماری کاوشوں کی حمایت کے لیے پاکستانی مقننہ نے قرارداد منظور کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام تھا جبکہ چین وہان میں موجود پاکستانی طلباء کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے بہترین دیکھ بھال کے فرائض انجام دیتا رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے نے پاکستانی طلباءکو وطن واپس لانے کے عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یقین رکھیں، طلباء محفوظ اور صحت مند ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین اپنی بہترین صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے کورونا وائرس  کے خلاف برسِرپیکار ہے۔ 

مزید پڑھیں:  چین کی طلباء کو پاکستان واپس لانے کی مخالفت 

Related Posts