اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات و سیفرون شہریار خان آفریدی نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے 30 لاکھ پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان 30 لاکھ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے جبکہ پاکستان میں موجود پناہ گزین عام شہریوں کی طرح ہمارے ساتھ رہتے ہیں اور تمام ضروری سہولیات کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
وزیرِ انسدادِ منشیات نے کہا کہ جو سہولیات عام شہری استعمال کرتے ہیں، وہی ہم پناہ گزینوں کو بھی دیتے ہیں۔ ہم گزشتہ 40 سال سے ضرورت مندوں کی میزبانی کا شرف حاصل کر رہے ہیں جبکہ پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقعے پر پناہ گزین پوری دنیا کی توجہ چاہتے ہیں۔
Pakistan hosts 3 Million Refugees, Refugees in Pak r well integrated wd society using all essential facilities available for citizens of Pak. we r taking the honor of hosting the needy of the world from last 4 decades. Refugees need attention of the world on #WorldRefugeeDay
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) June 20, 2020
یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف مسائل کا شکار پناہ گزینوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 27 کروڑسے زائد افراد پناہ گزین کی حیثیت سے مشکلات سے بھرپور معاشی بدحالی کا شکار زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے