5اگست کا بھارتی اقدام غیر قانونی تھا،پاکستان اس کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے،دفتر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan is raising voice against Indian annexation of IoK: FO

اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کوبھارت کا غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پاکستان اس کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5اگست کو بھارت نے انتہائی غیر قانونی اقدام اٹھایا اور ہندوتوا پالیسی کے ذریعے کشمیر میں بحران پیدا کیاگیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کاکہنا ہے کہ 16 جنوری کو کشمیر مسئلے پر سیکورٹی کونسل کو بند کمرے میں بریفنگ دی گئی ۔اس کے علاوہ بھی بھارتی غیر قانونی اقدام کے خلاف پاکستان ہر فورم پر آواز بلند کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے 5اگست 2019ء سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھاہے اوروہاں کے رہنے والے کشمیری ابھی تک محصور ہیں اور ان کی آزادیاں سلب کی جا چکی ہیں۔

Related Posts