پاکستان کوآئی ایم ایف سے اضافی قرض اور پروگرام میں 9 سے 12 ماہ کی توسیع ملنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کوآئی ایم ایف سے اضافی قرض اور پروگرام میں 9 سے 12 ماہ کی توسیع ملنے کا امکان
پاکستان کوآئی ایم ایف سے اضافی قرض اور پروگرام میں 9 سے 12 ماہ کی توسیع ملنے کا امکان

 اسلام آباد :عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو قرض پروگرام میں 9 سے 12 ماہ تک توسیع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا،گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام نے کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کا تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے جس کے بدلے آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام میں ایک سال کی توسیع پر رضا مندی ظاہرکی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام میں 9 سے 12 ماہ تک توسیع ملنے کا امکان ہے، پاکستان کوآئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالرزاضافی قرض ملنے کا بھی امکان ہے۔

دوارب ڈالرز اضافی قرض سے آئی ایم ایف قرضہ پروگرام 8 ارب ڈالرزتک ہوجائے گا۔ آئی ایم ایف پاکستان کے قرضے سے متعلق باضابطہ بیان پیرکو جاری کرے گا۔

Related Posts