امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان
امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

کراچی:تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پاکستان کی بڑھتی ہوئی تباہی کے ذمہ دار ہیں، ایم کیو ایم ہمیشہ بربادی کی سہولت کار رہی ہے۔

پیرکوسندھ اسمبلی میں دیگر ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج بند ہونے پر آ گئی ہے، پورے ملک میں پینک پھیل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرل کو بھی بتا دیا گیا تھا، حالات ایسے ہو جائیں گے ایکسپورٹ میں ساڑھے تین سو ملین کا فرق آگیا ہے، روزانہ بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، صحت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو آگے بڑھایا تھا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کی پوری دنیا عزت کرتی ہے، عمران خان کو سیکورٹی فراہم نہیں کر رہے ہیں، دہشت گرد پتا نہیں کس نے ہائیر کیا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل نے ملک کو تباہ کردیا، کوئی بھی اپنا گھر نہیں چلا پارہا۔

حکومت سندھ کے بجٹ میں جو اسکیم دی ہے وہ پوری نہیں ہوتی، عوام کو بیوقوف بنانے کا بجٹ سندھ میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کا کاروباری طبقہ حکومتی نوٹیفکیشن پر پریشان ہے، مارکیٹس اور ریسٹورنٹس کو وقت سے پہلے بند کیا جارہا ہے، یہ طبقہ کووڈ سے بھی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ 2100 میگاواٹ کراچی کے لئے پی ٹی آئی کے الیکٹرک کو دیتی تھی، اس حکومت نے کراچی کی بجلی بھی چھین لی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کووڈ کے دوران بھی معیشت کا پہیہ چلایا، یہ حکومت ملکی معیشت نہیں چلاسکتے۔

مزید پڑھیں:صدر عارف علوی نے نیب ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کردیا

ان سے حکومت نہیں چل رہی، ان کا زور صرف نیب کیسز ختم کروانے پر ہے، ان کوعوام سے کوئی غرض نہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کی طرف چلی گئی ہے، ڈالر ان سے کنٹرول نہیں ہورہا۔

Related Posts