لاہور:پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٖڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے باعث کئی لوگ اس طرح جان سے گئے کہ ان کا ٹیسٹ نہیں ہوسکا، کیونکہ ٹیسٹنگ کا سامان موجود نہیں تھا۔ اگر یہ واقعہ یہاں ہوتا تو اپوزیشن رہنما چپ نہیں بیٹھ سکتے تھے۔
سابق ترجمان حکومتِ پنجاب نے کہا کہ اگر پاکستان میں ٹیسٹ کا سامان نہ ہونے کی وجہ سے اموات ہوتیں تو شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے آسمان سر پر اٹھا لینا تھا جبکہ کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس سے مقابلے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں تھا۔
امریکہ میں کئی لوگ جان سے گئے لیکن ان کا ٹیسٹ نہیں ہو سکا کیوں کہ ٹیسٹنگ کا سامان موجود نہیں تھا۔اگر یہ واقعہ یہاں ہو ہوتا تو شہباز شریف اور بلاول نے آسمان سر پر اٹھا لینا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ کرونا ایک وبا ہے کوئی بھی تیار نہیں تھا۔پاکستان نے اللہ کہ کرم سے اس کا بھرپور مقابلہ کیا https://t.co/BOrBqEvwtb
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 28, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 327ہو گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 806نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 885 ہو گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 ہو گئی