نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ، قومی کرکٹ ٹیم 438 رنز پر پویلین لوٹ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 438 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے، کپتان بابر اعظم نے 161 جبکہ آغا سلمان نے 103 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لنیڈ کے مابین 2 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔قبل ازیں اوپنر عبداللہ شفیق 7، امام الحق 24، سعود شکیل 22 جبکہ شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کپتان بابر اعظم نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جن کو کیوی کپتان ٹم ساؤتھی کی گیند پر ٹام بلنڈل نے کیچ آؤٹ کردیا۔ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے بھی 86 رنز بنا کر 4 سال بعد قومی ٹیم میں اپنی واپسی کو یادگار بنا دیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم کی تعریف کی۔

آغا سلمان نے 155 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ نعمان علی 75 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود 7 رنز ہی بنا سکے۔ محمد وسیم وکٹ پر زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر اش سوڈھی کی گیند پر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

میر حمزہ نے 15 گیندوں پر 1 رن بنایا اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 12، دوسری 19، تیسری 48، چوتھی 110، پانچویں 306، چھٹی 318، ساتویں 372، آٹھویں 375، نویں 414 جبکہ آخری 438 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

Related Posts