چیمپینز ٹرافی: پاکستان کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

کراچی: چیمپینز ٹرافی کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کیویز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کے مابین ٹاس ہوا، جو قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹرائی سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں، ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

گفتگو کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ بطور دفاعی چیمپین ہم پر تھوڑا سا دباؤ ہے۔ ٹرائی سیریز کیلئے ہم نے اچھی تیاری کی۔ ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کیا جائے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کے رنگ فضا میں بکھیرتے ہوئے قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

Related Posts