سیاحت کے شعبے میں آئندہ برس 2024 میں دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے۔ لونلی پلانیٹ نے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ٹریول گائیڈ بک پبلشر کمپنی لونلی پلانیٹ کی جانب سے دنیا کے 10 خوبصورت ترین ممالک کو آئندہ برس کیلئے بہترین سیاحتی مقام قرار دیا گیا ہے جن میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
ٹریول گائیڈ بک پبلشرز لونلی پلانیٹ کی جانب سے مختلف ممالک، خطوں اور شہروں کا جائزہ لیا گیا اور 50 مقامات کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ سیاحت کیلئے بہترین ممالک کی فہرست میں منگولیا سرِ فہرست ہے۔
ٹریکٹر کی پیداوار میں 6.71فیصد اضافہ
منگولیا کے بعد بھارت، مراکش، چلی، بین، میکسیکو، ازبکستان، پاکستان، کروشیا اور سینٹ لوشیا خوبصورت ممالک کی فہرست میں اوّل نمبر سے دسویں نمبر تک موجود ہیں۔ لونلی پلانیٹ کا کہنا ہے کہ 2024 کیلئے ہمارے منتخب کردہ مقامات کی سیر، سیاحت کے دلدادہ افراد کیلئے کسی ایڈونچر سے کم نہیں۔
لونلی پلانیٹ کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ پاکستان میں سیاحت کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ مون سون ختم ہونے پر خزاں کے رنگ وادئ ہنزہ میں رنگ بکھیر دیتے ہیں۔ پاکستان کی وادیاں اور کوہ ہمالیہ کی چوٹیاں حیرت زدہ کردینے کیلئے کافی ہیں۔