پاکستان میں دالوں کی امپورٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan imports 1,320,000 tons of pulses worth $917.890 million in 10 months
Image: APP

پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران دالوں کی درآمدات میں 33اعشاریہ 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے تحت 13 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں جن کی مجموعی مالیت 917اعشاریہ 890 ملین امریکی ڈالر رہی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 سے اپریل 2025 کے عرصے میں 1اعشاریہ 320 ملین ٹن دالیں درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 1اعشاریہ 050 ملین ٹن دالوں کی درآمدات 687اعشاریہ 738 ملین ڈالر کے برابر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف اپریل 2025 کے مہینے میں 1 لاکھ 43 ہزار 484 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں جن کی مالیت 94 اعشاریہ 262 ملین ڈالر رہی جبکہ اپریل 2024 میں 78 ہزار 64 میٹرک ٹن دالیں 50 اعشاریہ 479 ملین ڈالر میں درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2025 میں دالوں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 88اعشاریہ 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادھر مجموعی طور پر ملک کی خوراکی اشیاء کی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں 1اعشاریہ 04 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ خوراکی اشیاء کی درآمدات میں صفر اعشاریہ 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی تا اپریل 2024-25 کے دوران خوراکی مصنوعات کی برآمدات 6اعشاریہ 164 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال اسی مدت کے 6 اعشاریہ 229 ارب ڈالر کے مقابلے میں کم ہیں۔

اسی دوران، خوراکی اشیاء کی درآمدات 6اعشاریہ 855 ارب ڈالر رہیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6اعشاریہ 817 ارب ڈالر تھیں۔

Related Posts