پاکستان میں کورونا کی حفاظتی کٹس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا
پاکستان میں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہائی کم وقت میں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں جو ایک اہم سنگِ میل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کی پیداوار میں اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے جبکہ مقامی وینٹی لیٹرز کی پیداوار پر بھی 5 گروپ کام کر رہے ہیں۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سربراہی میں حال ہی میں ایک نمائش منعقعد ہوئی جس میں مقامی طور پر تیار کردہ سازوسامان رکھا گیا جس میں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس شامل تھیں جبکہ نمائش کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان نے کیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے سازو سامان کا معائنہ کیا جبکہ سامان کے معیار پر وزیرِ اعظم کی موجودگی خود سامان کے معیاری ہونے کی گواہی تھی۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ڈاکٹر ظفر مرزا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ماہرِ فن کی طرف سے ہماری نمائش پر داد کا مطلب یہ ہے کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کی پیداوار میں برآمدات کے فیز میں داخل ہونے والی ہے۔ 

Related Posts