پاکستان نے ہاکی کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان نے ہاکی کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
پاکستان نے ہاکی کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی

کراچی: پاکستان نے عالمی رینکنگ میں ایک درجہ اور بہتری حاصل کرلی، پاکستان انٹرنیشنل رینکنگ میں 15 ویں پوزیشن پر آگیا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے نئی رینکنگ جاری کردی گئی۔

2018 سے 2022 تک چار سالہ عرصہ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم 18/17ویں پوزیشن کے درجہ پر رینک کی جاتی رہی تاہم گذشتہ ایک سال اگست 2022 تا اگست 2023 میں پاکستان ہاکی نے انٹرنیشنل ایونٹس میں کارکردگی کے ذریعہ درجہ بہ درجہ ترقی کرتے ہوئے اپنی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنائی۔

سال 2022-2023 میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انٹرنیشنل ایونٹس میں بھجوائی جانے والی پاکستان ہاکی ٹیموں نے اپنی انٹرنیشنل رینکنگ 18ویں سے 15ویں پوزیشن پر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سینئر ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

جونیئر ٹیم نے جونیئر ایشیاء ہاکی کپ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کیا جوکہ دسمبر 2023 میں ملائشیا میں کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:افغان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایف آئی ایچ ایونٹ پرولیگ میں شرکت نہ کرنے کے باعث 2018 میں پوائنٹس کی کٹوتی کی صورت میں انٹرنیشنل ہاکی رینکنگ میں 12 ویں سے 18ویں پوزیشن کی تنزلی ہوئی تھی۔