آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پاکستان نے اپنے نام کر لی۔

نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور کیوی بولر میٹ ہینری کا تیسرا نمبر ہے۔ رینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ٹاپ پر موجود ہیں۔

Related Posts