پاکستان نے اپنے خاص دوستوں کیلئے ویزا پالیسی میں خصوصی تبدیلی کردی

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
فوٹو پاک میڈیا

پاکستان نے اپنے انتہائی قریب دوست ممالک کے شہریوں اور کاروباری افراد کیلئے ویزا پالیسی میں خصوصی تبدیلی کر دی ہے۔

 فیصلے کے مطابق پاکستان نے خلیج کے خاص دوست ممالک کے لیے ویزا پالیسی میں خصوصی تبدیلی کرتے ہوئے سعودی عرب، بحرین، قطر، عمان، کویت اور متحدہ عرب امارات کو ترجیحی فہرست میں شامل کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ویزا پالیسی کے تحت ایف آئی اے امیگریشن ان دوست ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا سہولت فراہم کرے گا اور 24 گھنٹے کے اندر کیس کا جائزہ لیکر ویزا درخواست کا جواب دے گا۔

تمام زونل ڈائریکٹر ویزا کوڈیڈ لائن کے اندر پراسس کروانے کے پابند ہوں گے، تمام زونل ڈائریکٹر امیگریشن کاونٹرز پر نئی ویزا پالیسی کا اطلاق کروائیں گے، زونل ڈائریکٹر امیگریشن کاونٹرز پر بیٹھنے والے افسران کا خود انٹرویو کریں گے۔

امیگریشن کاونٹر پر دوست ممالک کے مسافروں کو ”ویلکم ٹو پاکستان“ کہنا لازم ہوگا، آن ارائیول امیگریشن کاونٹر پر خواتین کا کاونٹر بھی لازمی بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں ہر ائیرپورٹ پرایف آئی اے کا ’’فیسلیٹیشن آفیسر‘‘ لازمی تعینات ہوگا۔ فیسلیٹیشن آفیسر اپنےعہدے کا آرم بینڈ لازمی استعمال کرےگا، نئی پالیسی سے باقاعدہ ویزا درخواست کے بغیر آن ارائیول ویزا فراہم کیا جائے گا۔

Related Posts