پاکستان نے دشمن پر قہر برسانے والا خودکش ڈرون تیار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

پاکستان نے خودکش ڈرون  تیار کرلیا جو 6 ہزارفٹ کی بلندی پراڑان کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈرون بیک وقت 60 اور 81 ایم ایم کے بم کے ساتھ دشمن کے ٹینک، ہیلی کاپٹر اور تنصیبات سمیت دیگر اہداف کو کاری ضرب لگا سکتا ہے۔ 

ایکسپو سینٹرکراچی میں 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے دوران پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی جانب سے پہلی مرتبہ خودکش ڈرون متعارف کروایا گیا، سبز رنگ کا بوتل نما بم اپنے چھوٹے سے وجود میں مکمل تباہ کاری کا حامل ہے، 6 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑان کی صلاحیت کا حامل یہ اڑتا بم 60 اور 81 ایم ایم کے بم اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔

پی اوایف کےمینیجر ویپن ڈیزائن سلمان علی خان کے مطابق  پاکستانی ساختہ سرویلنس اور کومبیٹ ڈرون تو پہلے سے ہی موجود تھے، جن میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ضرورت کے تحت تیکنیکی بہتری لائی گئی البتہ تھرمل امیجن اور خودکش ڈرون کا اضافہ پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔

یہ ڈرون دشمن کے کسی بھی ٹینک، ہیلی کاپٹریا فوجی تنصیب کو کاری ضرب لگاسکتے ہیں۔ خودکش ڈرون 8 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بناسکتا ہے جبکہ 6ہزارفٹ کی بلندی تک اڑان بھرسکتا ہے،اس خودکش ڈرون میں یہ صلاحیت بھی رکھی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر زمین کے انتہائی قریب سے اڑان بھرتے ہوئے دشمن کو گولہ بارود کے ذریعے نشانہ بناسکتا ہے۔

Related Posts