بھارتی عزائم ناکام، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی عزائم ناکام، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہوگیا
بھارتی عزائم ناکام، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا ہے۔

پاکستان جنوری 2021ء سے تین سال کے لئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

اس حوالے سے اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید

Related Posts