پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا
پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

کولمبو: پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف دیدیا

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے، واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Related Posts